• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحری جہاز چینی حدود میں آگیا، وارننگ دے دی

Us Ships Arrived In The Chinese Territory Gave Warning
متنازع جنوبی چینی سمندر میں امریکی بحری جہاز چینی حدود کے نزدیک آگیا، چینی بحریہ نےوارننگ دے کر امریکی جہاز کو آگے آنے سے روکا۔

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز کوچین کے جنگی جہازوں نے علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی ،چینی وزارت دفاع نے اس اقدام کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام چین کی ان کوششوں کا ردعمل تھاجس کے تحت وہ متنازع جزیرے میں نیوی گیشن کی آزادی کو محدود کررہا ہے۔

پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز معمول کے مطابق اس راہداری سے گزرا ۔
تازہ ترین