• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:ائیرپورٹ پر مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا

Female Passenger Gave Birth A Baby Girl At Peshawar Airport
باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے امیگریشن کائونٹر کے قریب مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،گزشتہ روز پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 601 قطر جانے کے لیے تیار تھی، مسافروں کو بورڈنگ پاس بھی جاری کئے جاچکے تھے اوروہ طیارے میں سوار ہونے کی ہدایات کا انتظار کررہے تھے۔ اسی دوران مسافروں میں شامل ایک خاتون نے بچی کوجنم دیا۔

ائیرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کا تعلق ہنگو سے ہے اور اسے ہر ممکن طبی سہولت مہیا کی گئی، خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے زچہ اور بچی کو خطرے سے باہر قررا دیا ہے۔
تازہ ترین