• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رہنما ایم کیو ایم لندن حسن ظفر اور کنور خالد زیر حراست

Mqm London Leader Hassan Zafar And Kunwar Khalid Detained By Rangers
رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو پریس کانفرنس سے قبل حراست میں لے لیا۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر نے کنور خالد یونس اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنی تھی، حسن ظفر جیسے ہی پریس کانفرنس کے لئے پہنچے تو پریس کلب کے باہر موجود رینجرز اہلکار حسن ظفر کو ساتھ لے گئے۔

رینجرز کی بھاری نفری ابھی بھی پریس کلب کے باہر موجود ہے، پریس کلب آنےوالوں کو شناخت کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پریس کلب کے مین گیٹ کے باہر رینجرز موجود نہیں ہے تاہم پریس کلب کے داخلی اور خارجی راستے پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا ہے۔

پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو رینجرز کی جانب سے ساتھ لئے جانے کے بعد ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے، جس کے التواء کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امجد اللہ خان نے کیا۔

ایم کیو ایم رہنما ایڈووکیٹ ثروت اسرارکا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی اراکین کنورخالدیونس ،حسن ظفرعارف کوحراست میں لیاگیا،ہمیں پریس کانفرنس نہیں کرنے دی جارہی ہے، آپ ہمیں ایم کیوایم لندن کہنا بند کریں۔

واضح رہے کہ 14اکتوبرکو متحدہ قومی موومنٹ نے12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں حسن ظفر عارف بھی شامل تھے۔
تازہ ترین