• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں کے نام ابھی نہیں بتاسکتا،امجد اللہ

I Can Not Disclosed The Name
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امجد اللہ خان کا کہنا ہے کہ کراچی شہرکے بعض معززافراد متحدہ میں شمولیت اختیارکرنا چاہتے تھے،جوشخصیات آج شمولیت اختیارکرنا چاہتی تھیں ان کے بارے میں فی الحال نہیں بتاسکتا۔

ایم کیو ایم رہنما حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو رینجرز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن اراکین کوحراست میں لیا گیا ان سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، رابطے کے بعد ہی حکمت عملی واضح کریں گے، اس وقت میں پریس کلب میں نہیں ہوں۔

امجد اللہ نے کہا کہ پاکستان میں اپنی تنظیم کو چلانے کا ہمیں حق حاصل ہے، ہمیں زبردستی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہماری آج کی پریس کانفرنس امن امان خراب کرنےکے لیے نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ ہمارے ذہن میں نہ مائنس ون کا فارمولا تھا اورنہ ہے،تنظیم کو چلانا ہمارا بنیادی حق ہے۔
تازہ ترین