• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،ڈپٹی میئر ارشد ووہرانے گلستان جوہر کا دورہ کیا

Deputy Mayor Karachi Arshad Vohra Visits Gulistan Jauhar
کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد ووہرا نے گلستان جوہر کے رہائشیوں کی جانب سے لکھے جانے والے خط پر علاقے کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقہ مکینوں نے اپنے علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ آکر ڈپٹی مئیر ارشد ووہراکو خط لکھا، ڈپٹی میئر ارشد ووہرا نے خط موصول ہوتے ہی علاقے کا دورہ کر کے خستہ حال سڑکوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کا کہنا تھاکہ یہ ایک بڑا کام ہے جسے حل کیا جائے گا اور کہا کہ علاقے کہ لوگوں کوبھی صفائی ستھرائی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

ارشد ووہرا کا کہنا تھا کہ اگر ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد بھی استعمال کیا جاتا تو کراچی صاف ہوتا، علاقہ مکینوں نے انہیں 13اکتوبر کو خط لکھ کر اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا، انہیں امید ہے کہ اب علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
تازہ ترین