• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ رہنماؤں کوکیوں گرفتارکیا گیا ؟مومن خان مومن

Why Mqm Leaders Arrested In Karachi Momin Khan
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور رہنما مومن خان مومن نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ متحدہ کے رہنماؤں حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار رہنما حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس احتجاج کی نہیں، نظم و ضبط برقرار رکھنے کی بات کر رہے تھے، لوگوں کا مطالبہ ہے تو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کی گرفتاری کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان میں سیاست کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر رہنماؤں کوبھی فوری تحویل میں لیا جانا چاہیے۔
تازہ ترین