• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ رہنما کے شبے میں رینجرزکی صحافی کولے جانے کی کوشش

Pakistan Rangers Tried To Arrest Journalist Out Side From Karachi Press Club
کراچی پریس کلب کے باہر تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ کلب کے باہر رینجرز کے اہلکار موجود ہیں، ان اہلکاروں نے جہاں متحدہ کے رہنماؤں حسن ظفر اور کنور خالد یونس کوحراست میں لیا، وہیں انہوں نے متحدہ کے رہنما امجد اللہ کے شبے میں ایک صحافی کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

اس صورت حال پر یہ صحافی خاصے بد حواس اور ہراساں نظر آئے، انہوں نے کئی بار یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ امجد اللہ نہیں، ایک صحافی ہیں۔

رینجرز اہلکار اس دوران انہیں گاڑی کے قریب لے گئے تاکہ انہیں بھی تفتیش کے لیے مٹھارام ہاسٹل منتقل کیاجاسکے، تاہم خیر ہوئی کہ انہوں نے اپنے میڈیا ادارے کا شناختی کارڈ دکھایا، جس پر ان کی گلو خلاصی ہوئی۔
تازہ ترین