• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے جرائم عالمی تحقیقاتی کنسورشیم نے بے نقاب کئے،جہانگیر ترین

International Research Consortium Has Exposed Nawaz Sharifs Crimes
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جرائم مکمل شواہد اور دستاویز کے ساتھ بین الاقوامی تحقیقاتی کنسورشیم نے دنیا کے سامنے بے نقاب کئے،ان جرائم کو ثابت کرنے کیلئے مزیدکسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر یلغار کی تاریخ رکھنے والوں سے عدالتی فیصلے کے انتظار کی تکرار باعث تعجب ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود نواز شریف نے ممنوعہ علاقوں میں پوری ڈھٹائی سے شوگر ملیں لگائیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عدالت کو نواز شریف کی معصومیت یا مجرم ہونے سے زیادہ ان کی فرعونیت اور نظام کے کھوکھلے پن پر فیصلہ صادر کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا ایک ایک صفحہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی سیاہ کاریوں کی داستان سنا رہا ہے، ایسے میں نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے مفلوج کیوں ہیں؟ قوم سڑکوں پر نکلنے پر کیوں مجبور ہے؟

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2 نومبر کے بعد اسٹیٹس کو کی قوتوں کے آگے مضبوط بند باندھ دیں گے۔
تازہ ترین