• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسلام آباد بند کرنے کی آڑ میں خوں ریزی چاہتے ہیں،عابد شیر

Imran Wish Bloodshed In Islamabad Under The Guise
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی آڑ میں خون ریزی چاہتے ہیں، مسلح افراد سے پولیس اور خود پر حملہ کرا کر ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد کھڑے لوگ یاتو بینک ڈیفالٹر ہیں یاپھر آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا درباری ہے اور ان کے پیسوں پر پلتا ہے،پاناما لیکس کا معاملہ اب اعلیٰ عدلیہ کے پاس آگیا ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ شہر بند کرنا ریاست پر حملہ ہے، ریاست پر کسی شخص کو حملہ کرنے نہیں دیں گے، 2 تاریخ کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زندگی معمول کے مطابق ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یلغار پاکستان، عدلیہ اور فوج پر ہوگی، عمران خان پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے۔
تازہ ترین