• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرطان سے متعلق آگہی مہم، مزار قائد گلابی ہوگیا

Cancer Awareness Campaign Mazar E Quaid Pink Color
پاکستان میں ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز رپورٹ کیے جاتے ہیں، سالانہ 40 ہزار خواتین معلومات کی کمی کے باعث چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، مزار قائد پر خواتین کو اس بیماری سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے فلاحی ادارے پنک ربن کی جانب سے مزار قائد کو گلابی روشنیوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے بتا یا کہ پاکستان اس وقت خواتین میں بریسٹ کینسرکے حوالے سے سر فہرست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کم عمری میں ہی بریسٹ کینسر کا شکار ہوجاتی ہیں، پر لاعملی کی وجہ سے بیماری کی تشخیص نہیں کر پاتیں، طبی ماہرین کے پاس جانے میں بھی جھجھک محسوس کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ جلد موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

ماہ اکتوبر میں دنیا بھر میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم چلائی جاتی ہے،جس میں خواتین کو میڈیا کے ذریعے بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے،اس موقع پر کراچی کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں معلوماتی پروگرام میں شرکت کی۔
تازہ ترین