• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنما یاسین ملک تشویشناک حالت میں جیل میں قید

Yaseen Maliks Condition Is Critical
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرز نے اسپتال منتقل کرنے کا کہا تو بھارتی فوجیوں نے اجازت نہیں دی اور جیل میں بند کر دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مشال ملک سے ملاقات کی، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں 5 روز سے پانی بھی نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طبی معائنےکے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تو قابض فوج نے جیل میں بند کر دیا۔

دوسری جانب مشعال ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے داماد یاسین ملک کو حراست کے دوران غلط انجکشن لگایا گیا، غلط انجکشن لگنےسے یاسین ملک کی حالت خراب ہوئی،شام کے وقت انہیں آئی سی یو لے جانے کی اطلاع ملی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یاسین ملک کو آئی سی یو لے جانے کی اطلاع پر مشعال بے ہوش ہوگئی تھیں، مشعال ملک کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین