• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Social Activist Woman Dies With Her Mother And Sister In Sharjah
متحدہ عرب امارت کے شہر شارجہ کے بنگلے میں آتشزدگی کے نتیجے میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کرنے والی کاروباری وسماجی خاتون ماں اور بہن سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آگ شارجہ کے ایک رہائشی علاقے میں واقع بنگلے میں لگی جہاں متحدہ عرب امارت کی معروف کاروباری و سماجی خاتون شخصیت امیرہ کرم ماں اور بہن کے ہمراہ مقیم تھیں جو گھر میں دھواں بھرنے اور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

38سالہ امیرہ عبدالرحیم بن کرم شارجہ کے معروف کاروباری بن کرم گروپ کی ایچ آر منیجر اور شارجہ میں کاروباری خواتین کی فیڈریشن اور خواتین کی ترقی کے لیے بنائی گئی تنظیم کی صدر بھی تھیں ساتھ ہی وہ کینسر سے آگاہی کیلئے انتہائی فعال سمجھی جاتی تھیں۔
تازہ ترین