• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری عدالت نے مرسی وساتھیوں کی اپیل مسترد کر دی

Egyptian Court Rejects Appeal Of Muhammad Mursi
مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی ودیگر ساتھیوں کو 20سال قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں قائم اپیل ٹریبونل نے آج معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت الاخوان المسلمون کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے قید کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیل کو نمٹاتے ہوئے فوجداری عدالت سے دی جانے والی 20 سال قید بامشقت کی سزاؤں کی توثیق کردی۔

فوجداری عدالت نے21 اپریل2015ء میں معزول صدر مرسی اور ان کے ساتھیوں کو 5 دسمبر 2012ء کو قاہرہ کے صدارتی محل کے قریب ہنگامہ آرائی اور سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کے الزام میں بیس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

مصری قانون دانوں کا کہنا ہے کہ اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد یہ سزائیں ناقابل تنسیخ ہیں۔
تازہ ترین