• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 روپے پر رکشا ڈرائیور اور مسافر میں ہاتھا پائی، دونوں زخمی

Rickshaw Driver Beat Passenger
ملتان میں 20 روپے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور اور شہری آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ملتان کے چوک کمہاراں سے ایک شہری رکشے میں چونگی نمبر 9 کے لیے سوار ہوا،رکشہ ڈرائیور نے 100 روپے کرایہ طلب کیا، مسافر نے رضا مندی ظاہر کی اور رکشے میں بیٹھ گیا، مگر منزل پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو صرف 80 روپے تھما دیے۔

بس پھر کیا تھا رکشہ ڈرائیور اور شہری میں خوب ہاتھا پائی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کواتنا مارا پیٹا کہ ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑگیا جنہوں نے دونوں کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین