• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس کی شیلنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Another Kashmiri Youngster Martyrs In Held Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں آج ایک اور کشمیری نوجوان بھارتی پولیس کی شیلنگ کا نشانہ بن گیا، نظربند حریت رہنماؤں نے جاوید احمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی برادری سے بھارتی مظالم رکوانے کی اپیل کی ہے۔

ضلع بڈگام میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی شیلنگ سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے، 8 جولائی سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 111 ہوگئی۔

حریت رہنما علی گیلانی کو عوام سے ٹیلی فونک خطاب کرنے سے روک دیا گیا، علی گیلانی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا، اہل خانہ اور میڈیا نمائندوں کوعلی گیلانی سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں جاری احتجاج کو 106روز ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین