• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Train Accident Cammeroon73 Killed
افریقی ملک کیمرون میں ٹرین حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میں 6سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ٹرین کا حادثہ جمعے کے روز دار الحکومت یوندی سے 120 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایسیکا کے علاقے میں پیش آیا جب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترکر کھائیوں میں جا گریں۔

ٹرین کی 20بوگیوں میں ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی، کیمرون کے صدر پال بیا نے ریل گاڑی کے حادثے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین