• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ہر سال ڈرامے کرتی ہے، ماروی میمن

Pti Runs Its Play Every Year Marvi Memon
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہرسال ڈرامے کرتی ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی اسکا ڈرامہ ناکام ہو گا۔

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے لاہور میں خواتین کی دستکاری نمائش بھی دیکھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں غیر قانونی ہیں۔

کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حکومتی کام بند نہیں ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نظر بند کرنے کی باتیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
تازہ ترین