• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ایم کیو ایم لندن کے3 رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج

Case Registered Against Mqm London Workers
رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماوں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں رہنماوں کو نقص امن کے پیش نظر جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس سے قبل تینوں ملزمان کے خلاف آرٹیلیری میدان تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ملک مخالف نعرے لگانے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کی دفعات شامل ہیں۔ حسن ظفر عارف، کنور خالد یونس اور امجداللہ کو رینجرز نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب سے حراست میں لے لیا تھا۔
تازہ ترین