• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف والے بند گلی میں داخل ہوگئے ہیں، فضل الرحمٰن

The Dead Were The Justice Maulana Fazl Ur Rehman
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بند گلی میں دخل ہوگئے ہیں۔ دھرنے والوں کو ٹھنڈی زمین درکار ہوتی ہے، تاکہ ان کے تلوے بھی ٹھنڈے رہیں۔ زمین گرم ہو تو حالات انہیں سُوٹ نہیں کرتے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حالات 12اکتوبر 1999جیسے نہیں۔ بساط لپیٹنے کی باتیں خبر کی حد تک تو ہوسکتی ہیں، مگر زمینی حقائق ایسے نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس عدالت میں ہے۔ سڑکوں پر آنے کا مطلب عدالت پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نہیں، پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین