• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ویڈیو گیم ’بیٹل فیلڈ1‘ کا لانچنگ ٹریلر جاری

New Video Game The Battle Field 1 The Launch Trailer
ایکشن کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ مار دھاڑ اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم بیٹل فیلڈ1 کا لانچنگ ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سویڈن ویڈیو گیم ڈویلپرز ڈائس اورامریکی گیم کمپنی الیکٹرونگ آرٹس کے مشترکہ اشتراک سے تیار کردہ اس گیم میں جدید ہتھیاروں سے لیس ایسے طاقتور مجرم دکھائے گئے ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں، جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرز کے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پر پلے اسٹیشن فور، مائیکرو سوفٹ ونڈوز اور ایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے جو آپ کے قریبی گیمنگ اسٹور پر با آسانی دستیاب ہوگی۔
تازہ ترین