• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیلی کام ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ نے ٹائم وارنر کو خرید لیا

American Telecom And At T Time Warner Bought
امریکا کی بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ نے ٹائم وارنر ان کارپوریشن کو 80ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق دونوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان کمپنیوں کے انضمام کے حوالے سے آج ملاقات ہوگی۔ جس کے بعد اس معاہدے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

امریکی تجارتی ویب سائٹ بلوم برگ نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان حال ہی میں ممکنہ انضمام کے لئے ملاقات ہوئی تھی۔
تازہ ترین