• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول سپر ہیرو ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کی نئی ویڈیو کلپس جاری

Marvel Super Hero A New Video Clips Enzymes Dr Street
مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ود کے نامور اداکار بینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور، میڈز میکلسین اور ٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے، جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔

لیکن وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کرکے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4 نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین