• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹاکانگ ٹیسٹ: انگلینڈ کو بنگلہ دیش کیخلاف 273رنز کی برتری

Ctakang Test England Lead By 273 Runs Against Bangladesh
چٹاکانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 8وکٹوں کے نقصان پر 228رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف 273رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی 2وکٹیں باقی ہیں۔ تیسرے روز جب کھیل شروع ہوا، تو شکیب الحسن اپنے کل کے سکور31 میں کسی رنز کا اضافہ نہ کر سکے اور معین علی کی دوسری ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

آج بنگلہ دیش کی ٹیم نے محض 27 رنز بنائے اور اس کی باقی پانچوں وکٹیں گر گئیں، جن میں سے 4وکٹیں بین اسٹوکس نے لیں، جبکہ 3وکٹ معین علی اور 2عادل رشید کے حصے میں آئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے نصف سنچری سکور کی، وہ 78 رنز بناکر گیرتھ بیٹی کا شکار بنے، جبکہ مشفق الرحیم نے 48رنز کی اننگز کھیلی وہ معین علی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے آئوٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 228 رنز اسکور کرکے 273 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے شاندار 85 رنز اسکور کیے، جبکہ بیرسٹو 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ دونوں کے درمیان 127 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔

اس سے پہلے انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 62 کے اسکور پر اپنی 5 وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم اسٹوکس اور بیرسٹو نے انگلینڈ کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین