• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک 10روپے کا سکّہ پیر کو جاری ہوگا

Sbp 10 Per Coin Will Be Released Monday
وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 10 روپے کا سکّہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکّہ پیر 24اکتوبر 2016ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔

ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ سکّہ پیلے رنگ کا اور گول ہے اور کنارے پر دندانے ہیں۔ اس کا قطر 25.5ملی میٹر ہے اور وزن 5.50گرام ہے۔

اس کی دوسری خصوصیات میں سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔

ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سکّے کا سالِ اجرا درج ہے۔
تازہ ترین