• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kyrgyzstan Cannot Find Its Constitution
کرغزستان کے سیاستدان ملک کا آئین کہیں رکھ کر بھول گئے۔ آئین صرف 6سال قبل ہی منظور کیا گیا تھا۔

گھر میں معمولی چیزیں رکھ کر بھول جانا تو ایک عام سی بات ہے لیکن کرغزستان کے بھلکڑسیاستدان ان دنوں اپنے منفرد کارنامے کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کرغزستان کے سیاستدانوں نے ملک کا آئین ہی کھو دیا ہے جو صرف 6سال قبل ہی منظور کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کرغزستان کی پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں جب ارکان نے ریفرنڈم کیلئے آئین میں ترمیم کرنے کیلئے ملک کے آئین کی اصل کاپی طلب کی تو وزیر انصاف نے بیان دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ شاید وہ ایوان صدر میں ہے۔

دوسری جانب ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ آئین کی کاپی یہاں نہیں ہے کیونکہ اس کی ذمہ داری وزارت انصاف کی ہے۔
تازہ ترین