• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

Wi Bats Third Day Of Abu Dhabi Test
ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے 106رنزچارکھلاڑی آؤٹ پر اننگز کو آگے بڑھایا،مہمان ٹیم کوفالوآن سے بچنے کے لئے مزید146رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جانسن اور ڈیرن براوو نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے۔ راحت علی نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیون جانسن تھے جو 12 رنز بناکرکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے لیے دوسری وکٹ یاسر شاہ نے ان فارم ڈیرن براوو کو آؤٹ کر کے حاصل کی جو سات رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔پاکستان کو تیسری کامیابی راحت علی نے دلوائی جب انھوں نے مارلن سیموئلز کو 30 رنز پر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اگلے ہی اوور میں  بریتھ ویٹ 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سےراحت علی نے31رنز دے کر2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 452 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ فاسٹ بولر شینن گیبریل نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں 96رنز دے کر حاصل کیں۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے 56رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ابوظبی میں پاکستانی ٹیم اب تک ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے اس میدان میں آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار جیتے اور چار ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کا ملک سے باہر یہ 250 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ اس نے اب تک کھیلے گئے 249 ٹیسٹ میچوں میں 73 جیتے ہیں 91 میں اسے شکست ہوئی ہے اور85 ڈرا ہوئے ہیں۔  
تازہ ترین