• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنا: پی ٹی آئی نے لیگل کمیٹی بنا دی

Islamabad Sit In Pti Formed Legal Committee
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لیگل کمیٹی بنا دی جو کارکنان کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 24 رکنی لیگل کمیٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، اس کمیٹی کے 12 ارکان اسلام آباد اور 12 راولپنڈی کے لیے مخصوص ہونگے جو کارکنوں کو کسی بھی پریشانی اور گرفتاری کی صورت میں قانونی مدد فراہم کریں گے۔

لیگل کمیٹی کے ارکان سے رابطے کے لیے ان کے نمبرز بھی دیئے گئے ہیں، جہانگیر ترین کی جانب سے لیگل کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی ملک بھر کے پی ٹی آئی ذمہ داران کو بھجوا دی گئی ہے۔
تازہ ترین