• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن ظفر،کنورخالد، امجد اللہ ایم پی او کے تحت نظر بند

Mqm London Leaders Arrested Under Mpo
کراچی میں گزشتہ روز ایم کیو ایم اے کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں لیا گیا اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تینوں رہنماؤں کو مغربی پاکستان کے پبلک مینٹی ننس آرڈر کی شق 3ایک کے تحت حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تینوں کو 22اگست کے پاکستان مخالف نعروں اور نجی ٹیلے ویژن چینل پر حملے کے مقدمات میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم( اے) یعنی لندن کے رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کی کہانی کھل گئی ہے۔

حکام بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کمشنر کراچی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے 22اگست کو پاکستان مخالف نعرے لگائے اور ایک نجی ٹی وی چینل پر حملہ کیا ۔

یہی رہنما اور کارکنان دوبارہ پریس کلب کے باہر جمع ہو رہے ہیں جس سے نقص امن کا خدشہ ہے، جس پر محکمہ داخلہ نے مغربی پاکستان کے پبلک مینٹی ننس آرڈر 1960کی شک نمبر 3 ایک کے تحت کارروائی کا حکم دیا اور ایم کیو ایم لندن کے تینوں رہنماؤں ڈاکٹر حسن ظفر عارف، کنور خالد یونس اور امجد اللہ خان کو رینجرز نے حراست میں لے لیااور پھر انہیں ایک ماہ کے لیے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ۔

تینوں رہنماؤں کو 22اگست کے واقعات کے بعد آرٹلری میدان تھان میں درج مقدمات نمبر116اور 117میں شامل تفتیش بھی کر لیا گیا ہے تاہم ان پر کوئی نیا مقدمہ داخل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنورخالد یونس کو پریس کلب کے باہر سے اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب پریس کانفرنس کے لیے آئے تھے جبکہ امجد اللہ خان کو پرس کلب میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد پریس کلب کے دروازے سے حراست میں لیا گیا تھا۔
تازہ ترین