• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے اقتصادی بہتری کےخلاف سازش ہیں، حمزہ شہباز

Sit Ins Are Aginst Our Economic Developments Hamza Shahbaz
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ دھرنوں کا کوئی ڈر نہیں، ان سے کچھ نہیں ہونے والا ، دھرنے سی پیک اور اقتصادی بہتری کےخلاف سازش ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ایکسپو سینٹر لاہور میں جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا دورہ کیا، اس دوران وہ مختلف اسٹالوں پر بھی گئے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے تو اپنے پیسوں سے ان کی شیروانی سلوا دیتے ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام انہیں دیکھنے کو ترس گئے ہیں، پوری قوم قرضے معاف کرانے والوں کو جانتی ہے ۔
تازہ ترین