• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض کی قائداعظم ہائوس اور وزیر مینشن کی دیکھ بھال کی پیش کش

Malik Riaz Offered For The Looking After Of Quaide Azam House And Wazir Mansion
بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین نے قائداعظم ہائوس اور وزیر مینشن کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری سنبھالنے کی پیش کش کر دی۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سال تک قائداعظم سے وابستہ ان دو عمارتوں کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جارج واشنگٹن اور مائو زے تنگ کے گھر آج بھی ایک سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ ہیں، قائداعظم کے گھر کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائداعظم کے گھر کے قریب سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جو افسوس ناک بات ہے۔
تازہ ترین