• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے عہدے سے استعفا دیدیا

Justice Iqbal Hameed Giving Resignation
میاں محمد عابد...سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کے خاندانی ذرائع نے ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجے گئے استفعے میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے 23اکتوبر 2016کو مستعفی ہو رہے ہیں اور انھوں نے اپنا استعفا1976 کے آئین کی دفعہ 206ایک کے تحت بھیج دیا ہے۔

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے 25 فروری 2013ء کو اُس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

وہ1971 کی پاک بھارت جنگ پر بننے والے عدالتی کمشن کے سربراہ جسٹس حمودالرحمٰن کے بیٹے ہیں۔
تازہ ترین