• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک زخمی

On Working Boundry Indian Forces Firing 1 Injured
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈری کے چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ہے گئی۔ بھارتی فائرنگ سے ایک عام شہری زخمی بھی ہوگیا ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر فائرنگ رات 11بج کر 35منٹ پر شروع ہوئی تھی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے امن کو خطرات لاحق ہیںٕ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین