• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جنگ ڈریم ہوم ایکسپو، بڑی تعداد میں شرکاء کی آمد

Lahore Jang Dream Expo Pepole Attend
عرفان نذیر...لاہور میں جنگ ڈریم ہوم ایکسپو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ اتوار کی چھٹی کے باعث لوگ کثیر تعداد میں امڈ آئے اور اپنے گھر کے خواب کو تعبیر دینے کیلیے معلومات حاصل کیں۔

لاہور کے ایکسپو سنٹر میں رئیل اسٹیٹ، کنسٹرکشن، فرنیچر اور پراپرٹی سے وابستہ لوگوں نے درجنوں اسٹال لگائے ہیں، جہاں لوگ بڑی تعداد میں معلومات لینے آتے رہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اپنا گھر ان کا دیرینہ خواب ہے۔

کاروبار سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی مناسب قیمت پر خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وفاقی حکومت کے ٹیکسوں نے اس کاروبار کی رونقیں ماند کردی ہیں۔

اس شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپو کا مقصد لوگوں میں پر آسائش رہائش کا شعور پیدا کرنا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹیکسوں سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے حکومت ان سے مذاکرات کرلے تو لوگوں کو سستے گھر فراہم کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین