• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا: سیاحوں کی بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک

California Bus Accident 13 People Injured
کیلی فورنیا میں سیاحوں کی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 13افراد ہلاک اور 31زخمی ہیں۔

سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بس سالٹن سٹی سے لاس اینجلس جارہی تھی۔ حادثے کے بعد مغربی ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے، جس کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔
تازہ ترین