• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: گولن سے رابطوں کا الزام، ہزاروں افراد زیر حراست

Accused Of Links To The Golan Hundreds Arrested In Turkey
ترکی کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کے الزام میں 35ہزار سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔

ترک وزیر باقر بوزدگ نے کہا ہے کہ مزید 4ہزار کے قریب مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ عدلیہ کے احکامات پر گرفتار افراد میں 26ہزار کو رہا بھی کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناکام بغاوت میں ملوث 35ہزار افراد اس وقت زیر حراست ہیں۔ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد سے لیکر اب تک 82ہزار سے زائد افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں۔

انہوں نے ترکی کے مغربی علاقے میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید بتایا کہ ناکام بغاوت کے بعد ہزاروں فوجیوں اور سرکاری حکام اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین