• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے رواں برس 16کیسز سامنے آگئے

16 Cases Of Polio Exposed This Year
پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 16 کیس سامنے آچکے ہیں ۔حکام کے مطابق تمام ادارے اور والدین مل کر ملک سے پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں ۔

دنیا بھرمیں پولیوکے مرض سے آگاہی اوراس کے خاتمے کے لیے ہر سال 24 اکتوبرکوپولیوڈے منایا جاتا ہے۔ دنیا کے صرف دو ممالک ، پاکستان اور افغانستان میں آج بھی بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہیں ۔

دہشت گردی کے باعث خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں اس مرض کے خاتمے میں مشکلات درپیش رہیں تاہم آپریشن ضرب عضب نے جہاں دہشت گردوں کو شکست دی وہیں پولیو کے خاتمے کی بھی راہ ہموارہوئی ہے ۔

یہی وجہ ہے سال 2014 میں ملک میں پولیو کے 300 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جو مستقل مہم کے باعث رواں سال صرف 16 کیسز تک محدود ہوگئی ہے ۔

کراچی میں گزشتہ 6 ماہ میں گڈاپ کے علاوہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ختم ہوچکی ہے تاہم حکام کہتے ہیں کہ اب بھی اندرون ملک سے آنے والے بچوں کی مکمل رجسٹریشن ہونا ضروری ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں اور بالخصوص والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ملک سے پولیو کے خاتمے میں ہمیں جہاں لیڈ ہیلتھ ورکرز ، رضاکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کو بھی یاد رکھنے کے ضرورت ہے ، وہیں تمام ادارے اور والدین مل کر ملک سے پولیو کا خاتمہ ممکن کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین