بھارت کی پکھلیاں اورچاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے ایک شہری اورایک بچی شہیدجبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ۔ دفترخارجہ نے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے ضلع سیالکوٹ میں ورکنگ بائونڈری کے پکھیاں اور چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔
پنجاب رینجرز پاکستان نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ پوری رات جاری رہا ۔
بھارتی فائرنگ سے عبداللطیف نامی شہری اور ہانیہ نامی بچی شہید جبکہ 7افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو سیالکوٹ سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔