• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر محمود بولنگ کوچ ہوں گے،اعلان آج متوقع

Azhar Mehmood Will Be The Bowling Coach Announced Today Expected
پاکستان کرکٹ بورڈ اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر رہا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ان کی تقرری میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے بورڈ نے اظہر محمود کے علاوہ کسی اور نام پر غور بھی نہیں کیا ۔

امکان ہے کہ ان کی تقرری کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔ اظہر محمود ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔
تازہ ترین