• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
England Won The Test In Chittagong
انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کی کامیابی پر ختم ہو گیا۔ انگلش ٹیم نے 22 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

چٹاگانگ ٹیسٹ کے آخری دن بنگلا دیش کو فتح کے لیے مزید 33 رنز بنانے تھے لیکن اس کے پاس صرف دو وکٹیں تھیں۔

انگلش بولر بین اسٹاکس نے کوئی رعایت نہ برتی اور آخری دن چوتھے ہی اوور میں تیج الاسلام اور شفیع الاسلام کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو 22 رنز سے فتح دلا دی۔

پہلی اننگز میں 293 رنز بنانے والی بنگلا دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 263 رنز بناسکی۔
تازہ ترین