• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز انڈر 17 ورلڈ کپ فٹبال میں شمالی کوریا فاتح

Fifa U 17 Womens World Cup Winner In Korea
شمالی کوریا نے جاپان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دی اور ویمنز انڈر 17 ورلڈ کپ فٹبال جیت لیا ۔

اردن میں انڈر 17 ورلڈ کپ کے فائنل میں شمالی کوریا اور جاپان آمنے سامنے تھے۔دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے ہوئے۔کبھی قسمت نے ساتھ نہ دیا ،کبھی فارورڈ غلطی کر بیٹھے۔

میچ صفر صفر سے برابری پر ختم ہو گیا۔ٹائٹل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہواجس میں شمالی کوریا نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح اپنے نام کی۔
تازہ ترین