معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی باقاعدہ سماعت آج ملتان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہو گی۔
ملتان پولیس کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان جمع کرانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف کی عدالت میں باقاعدہ سماعت ہو گی جہاں چار ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔
ان ملزمان میں قندیل کا بھائی ملزم محمد وسیم، قندیل کا کزن حق نواز اور اس کا رشے دار ظفر اور ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں۔
فاضل عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم ظفر کے وارنٹ گرفتاری غیر حاضری کی بنا پر پہلے ہی جاری کر دیئے تھے ۔