• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی: ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ، ڈرائیور زخمی

Dera Bugti Tractor Hit The Landmine Driver Injured
ڈیرہ بگٹی میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کوہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ٹریکٹر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب باروی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیااور ٹریکٹر ڈرائیو ر شدید زخمی ہوگیا۔

ٹریکٹر کو بھی نقصان پہنچا، زخمی ڈرائیور کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
تازہ ترین