• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ، پرویز رشید

Imran Khan May Wait For Court Decision Pervaiz Rasheed
پرویز رشید نے عمران خان اور اعتزاز احسن سے سوال کیا ہے کہ جس اجلاس کا وہ کہہ رہے ہیں ،اس میں ان دو جماعتوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ،انگلی ہماری طرف کیوں اٹھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو پھر وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ،سڑکوں پر ہونے والے فیصلے پاکستان کو نقصان پہنچانتے رہے ہیں،عدالتی نوٹس کے بعد دھرنے کا جواز نہیں ۔

کراچی میں لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری شہید کی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کاامدادی چیک بھی دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے عمران خان کے دھرنے سے متعلق کہا کہ دھرنے کی سیاست وہ لوگ کرنا چاہتے ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے،عمران خان نادر شاہی سیاست کررہے ہیں۔
تازہ ترین