• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کابینہ کا اجلاس :کئی ملکوں کے ساتھ عدالتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Saudi Cabinet Meeting Decision Have Been Taken On Enhancement Of Judicial Cooperation With Several Countries
سعودی کابینہ نےمشرق وسطی کی ایک عسکریت پسند تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خاتمے کے لیے عزم کا اعادہ کردیا ہے، پاکستان سمیت متعدد مالک کے ساتھ عدالتی تعاون بڑھانے کے لیے معاہدے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دار الحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی، جس میں مختلف ملکی، علاقائی وبین الاقوامی امور پر بحث کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کہا گیا ہے کہ کابینہ نےمشرق وسطیٰ کی دہشتگرد تنظیم کی مجرمانہ کاروائیوں کا پردہ فاش اور روک تھام کے لئے عزم کا اعادہ کیا، اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے اس تنظیم کے ارکان پر پابندی کی حمایت کردی ہے۔

اجلاس میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیا، فلپائن اور ایتھوپیا کے ساتھ عدالتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر انصاف یا انکے نائبین کو ان ممالک کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین