• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دراندازی کرنے والے 30 حوثی باغی ہلاک، بیلسٹک میزائل تباہ

30 Hoti Intruders Killed Ballistic Missile Destroyed By Saudies
سعودی اتحادی فوج نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا، جبکےباغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل کو مار گرادیا ہے۔

سعودی نیشنل گارڈز کے کرنل دغش المسردی کے مطابق درجنوں مسلح حوثی باغیوں نے پیر کی صبح یمنی سرحد سے متصل ربوعہ سیکٹر کے ذریعے سعودی سرزمین میں دراندازی کی کوشش کی جہاں انکا ٹکراؤ وہاں پر متعین نیشنل گارڈز کے محافظوں کے ساتھ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تیس سے زائد حوثی باغی ہلاک اور درجنوں واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمنی زمین پر حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کرتے ہوئے انھے تباہ کردیا۔

جبکہ یمن کے صوبہ مآرب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کردیا گیا۔
تازہ ترین