چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مختلف سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان کی جان کو خطرہ ہے۔
بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جان کوخطرہ ہے، غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں بلاول بھٹو زرداری کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں،ان کی والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا۔
انہیں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں لائسنس یافتہ اسلحہ والے نجی سیکیورٹی گارڈ رکھنے اور بُلٹ پروف اور سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنےکی اجازت دی جائے۔