• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل سیکٹرمیں ترقی: سعودی عرب اور روس میں ایم او یو پر دستخط

Saudi Arabia And Russia Signed Mou For Oil Sector Development
اس سلسلے میں روس کے وزیر تیل نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت کے تعین اور استحکام کے لیے امکاناً سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے۔ روسی وزیر تیل الیگزانڈر نوواک اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

ریاض میں انہوں نے میزبان وزیر تیل خالد الفالح سے ملاقات کے دوران ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔ نوواک نے یہ بھی کہا کہ اگلے مہینوں میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی کھپت میں توازن پیدا کرنا بھی اہم ہے۔

روسی اور سعودی وزرائے تیل نے روس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی خام تیل کی پیداوار کو محدود کرنے پر غور کیا۔
تازہ ترین