• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے اپوزیشن کو منتشر کیا، مولا بخش چانڈیو

Pti Disperse The Opposition Maula Bukhsh Chandio
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے عمران خان کو وارننگ دے دی کہا کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن کو منتشر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب پارٹیاں ان کے ساتھ تھیں لیکن ان کو یقین دلایا گیا کہ آپ کی دونمبری کامیاب ہوگی اور موج بھی آپ اکیلے کریں گے، پی ٹی آئی دوسری ق لیگ ثابت ہوگی ۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی، کامیابی سازش تسلیم کی جائے گی، سازش سے ملی کامیابی کو عوام تسلیم نہیں کریں گے، پوری قوم ایک طرف عمران خان ایک طرف ہوں گے ۔

انہوں نے انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر پر کہا ہے کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکےہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، وزیراعظم اور ان کے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کیلئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔

مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرکو اتنےعرصے بعد خیال آیا کہ اجلاس میں دیگر لوگ بھی شریک تھے، اتنے عرصے تک انہیں دیگر لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔
تازہ ترین