• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شکایتی سیل کو 73 ہزار شکایات موصول

Chief Minister Kpk Complaint Cell Received 73 Thousand Complaints
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کمپلینٹ سیل کے قیام سے اب تک 73 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں سب سے زیادہ شکایات خیبر پختون خوا پولیس کے حوالے سےآئی ہیں،دوسرے نمبر پر محکمہ تعلیم اور تیسرے نمبر پر کمشنرز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

خیبر پختون خوا حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تین سال قبل سی ایم کمپلینٹ سیل قائم کیا تھا جہاں عوامی شکایات کے انبارلگ گئے سیل کو اب تک تقریبا 73 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مختلف صوبائی محکموں کے خلاف ساڑھے 9 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3212 کیسز کو نمٹا دیا گیا جبکہ 6131 کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔

ڈھائی ہزار سے زیادہ شکایات خیبر پختون خوا پولیس کے خلاف موصول ہوئی ہیں جن میں 923 کو نمٹا دیا گیا جبکہ ساڑھے 16 سو شکایات پر تحقیقات جاری ہیں۔

محکمہ تعلیم شکایات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جس کے خلاف 12 سو شکایات سیل کو ملی ہیں، صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے خلاف 11 سوسے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن، ڈائریکٹر جنرل نیب، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل احتساب بیوروکے خلاف بھی سینکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔
تازہ ترین