• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی:درگاہ حاجی علی پر اب خواتین حاضری دے سکیں گی

Mumbai Now Women Devotees May Visit Dargah Haji Ali
ممبئی میں حاجی علی درگاہ پر اب خواتین حاضری دے سکیں گی ، اس سلسلے میں حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹ نےبھارتی سپریم کورٹ میں رضامندی دے دی ہے۔

پیر کو حاجی علی درگاہ میں خواتین کی حاضری سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،جس میں حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹ نے خواتین کی حاضری پر رضامندی دیدی، ٹرسٹ کے مطابق ایک ماہ کے اندر اندر خواتین کو درگاہ میں حاضری کی اجازت ہوگی ۔

دوماہ قبل ممبئی ہائی کورٹ نے پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جسے سپریم کورٹ میں ٹرسٹ کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا، درگاہ میں خواتین کے داخلے پر پانچ سال قبل پابندی لگائی گئی تھی ۔
تازہ ترین